اسلام آباد پولیس کے افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری

آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات و دلچسپی پر اسلام آباد پولیس کے افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری۔اسلام آباد پولیس کے 148 افسران کو رواں ماہ کے دوران اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو پرموشن بیجز لگائے۔پولیس فورس کا ہر افسر میرا ہیرو ہے جو سخت موسموں میں اپنے خاندانوں سے دور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مصروف ہے، آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ تمام خالی سیٹوں پر جلد از جلد اجلاس بلا کر افسران کی ترقیاں کرے، اس سلسلہ میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک کے افسران کی ترقی کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے 14 انسپکٹرز ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کی پرموشن کمیٹی نے 42 اے ایس آئیز کو سب انپسکٹر، 06 ایل ڈی سیز کو یوڈی سی، 03 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ اور 48 ہیڈ کنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے 03 اسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹ اور 32 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدوں پر بھی ترقی دی گئی تھی اس طرح رواں ماہ 148 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اگلی میٹنگ میں کنسٹیبلز سے ہیڈ کنسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی۔


جمعہ کے روز پولیس لائن میں افسران کو پرموشن بیجز لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز صادق علی ڈوگر اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو پرموشن بیجز لگائے۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران مبارکباد دی اور نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی پی سی کے چئیر مین ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگلے عہدے میں ترقی پانے کے بعد افسران کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، آپ نے اپنی کا آدھا حصہ محکمہ پولیس کے لئے وقف کیا

پولیس فورس کا ہر افسر میرا میرا ہیرو ہے جو سخت موسموں میں اپنے خاندانوں سے دور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مصروف ہے، پولیس افسران اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور رہ کر سخت موسموں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ان پر فخر ہے،انہوں نے اس امید کا اظاہر کیا کہ نئی ذمہ داریوں بطریق احسن اور شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرانجام دیں گے، انشا اللہ ہم سب مل کر اپنے شہر کو جرائم سے پاک شہر بنائیں گے۔ تمام ترقی پانے والے افسران نے آئی جی اسلام آباد کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ترقیوں سے ان کا مورال بلند ہوا ہے۔