راولپنڈی (سی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ کارکن کسی بھی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیگی اور جو نقصان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا کیا ہے اسے پورا کرلیا جائے گا، اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے چوہدری تنویر کے بیٹے دانیال کو بھی عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">