عید پر بہترین سکیورٹی انتظامات،آئی جی کا ایس ایس پی آپریشنز کی پوری ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات اور حکمت عملی کی بدولت عیدالفطر پرسکون انداز میں گزری۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔الحمدللہ تمام ڈویژنزنے پوری لگن اورایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

آئی جی اسلام آباد تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر انتہائی خوشگوار اور پرسکون انداز میں اختتام پذیر ہوئی، اس دوران شہر بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ضلع بھر میں موثر حکمت عملی کی بدولت کرائم پر کنٹرول کیا گیا، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تمام سینئر افسران کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی افسران و جوان کو گلے ملے اور انہیں مبارکباد دی

افسران و جوانوں کے ساتھ شاہ فیصل میس میں بڑے کھانے میں شرکت کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کا ہر افسر وجوان خراج تحسین کا مستحق ہےجنہوں نے دن رات رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے، اسلام آباد میں عید اور چھٹیوں کے دوران 3500 سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے، ضلع بھر کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کرکے شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہم سب نے اپنے فرائض کو نبھانے میں اپنی فیملی سے دور عید کی خوشیاں گزاریں جن کا ہم کو فخر ہونا چاہیے ہمارے لیے سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور اسے میں رہنے والوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہماری وجہ سے شہری پرسکون عید کی خوشیوں منانے میں مصروف ہیں، آئی جی اسلام آباد تمام سینئر افسران نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیے اور جوانوں کے مورال کو بلند رکھا، رمضان المبارک سمیت، عید کی شاپنگ، عید کی مماز اور چھٹیوں کے لیے شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی سخت انتظامات کو یقینی بنایا جس کی نگرانی سینئر افسران نے خود کی جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا،پٹرولنگ کو بھی موثر بنایا گیا

مزید انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیلئے تمام سینئر افسران نے عید الفطر کے تہوار کی خوشیوں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں،تمام سینئر افسران فسران شہداء کے گھروں میں جاکر انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دیا کہ ادارہ عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہداء کی فیملیز کو محکمے کی جانب سے عید گفٹس بھجوائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی انکی ضروریات کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا۔