راولپنڈی (گلزار خان سے )وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خصوصی مشیرون لیگی راہنما حنیف عباسی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما حامد نواز راجہ کے مابین ملاقات اور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے باہم مل کر چلنے پر اتفاق نے شہر کی سیاست کو گرما دیا، ق لیگ اور ن لیگ کے سیاسی اتفاق پر دور کی کوڑی لائی جارہی ہے۔دونوں قائدین کے مابین ملاقات شہر کے سیاسی ماحول میں ایک بڑی خبر ثابت ہوئی
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر حنیف عباسی نے ق لیگی راہنما حامد نواز راجہ جودو دفعہ تحصیل ناظم اور چیرمین آر ڈی اے رہ چکے ہیں انکے دور میں ہونے والے کاموں کو سراہااو رکہاکہ انکی شہروضلع میں دلچسپی سے حکومت کو تقویت ملے گئی اور شہریوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہونگے ، یادرہے کہ حامد نواز راجہ پارٹی اجلاس ہو یادیگر تقریبا ت ، وہ کھل کر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں حتی کہ انکا تحریک عدم اعتماد سے قبل بھی واضح موقف تھاکہ اگر حکومت کسی معاملے میں پھنسی تو وہ کسی طورپی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے
ہم عوامی آدمی ہیں اور عوام کے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے ، بعدازاں جب تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ق لیگ کی قیادت نے مشاورت کی تو ان مشاروتی اجلاسوں میں وہ کھل کر اتحاد ختم کرنے کے موقف پر قائم رہے اور اپنی قیادت کو بھی دلائل سے راضی کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔
ادھر حامد نواز کی ملاقات کے بعدسیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، حامد نواز اگر شہرمیں حکومت کے ساتھ متحرک ہوتے ہیں تو یقینااس سے ایک نئی تبدیلی نمایاں طورپر نظر آئے گی ، جب کہ دھمیال ہاوس کو بھی سیاسی وٹامن مل سکتی ہے۔