تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی، حدود میں دوسرا قتل، اعلیٰ پولیس افسران کیلئے لمحہ فکریہ

اسلام آباد(سی این پی)تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی سامنے آنا شروع ہو گئی۔تھانے کی حدود میں دوسرا قتل اعلیٰ پولیس افسران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پنڈوریاں کے علاقے میں ڈکیتوں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر شہری کو گولی مار دی۔تھانہ کھنہ پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نعیم خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں مستقل رہائشی ضلع مردان کا ہوں۔پنڈوریاں کے علاقے میں واقع اشرف ٹاون میں کرائے کے مکان پر ہمراہ اپنے والدین رہائش پذیر ہوں۔میرا حقیقی چچا منظور خان ولد علی اکبر بھی ہمراہ فیملی اشرف ٹاون نزد عرفان جوس مین بازار پنڈوڑیاں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔مورخہ 6/5/22 کو بوقت ساڑھے دس بجے دن میرے چچا جان منظور خان کی بیوی میری چچی نور بی بی نے فون پر کال کرکے اطلاع دی کہ آپ کے چاچا منظور خان کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔میں اطلاع پا کر فوری ان کے گھر پہنچا تو میری چچی بھی گھر میں موجود تھی۔کہ اسی اثنا میں میرے چچا کا سالہ وحید صابر ولد محمد صابر بھی پہنچ گیا۔دیکھا تو کمرے میں میرے چچامنظور خان کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔کمرے کا سامان بکھرا پڑا تھا۔میرے چچا منظور خان کو کسی نامعلوم شخص نے سر پر بائیں جانب فاٸر اسلحہ آتش مارا۔ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچ گٸی۔میرے چچا منظور خان کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے ڈکیتی کرنے کے لئے میرے چچا منظور خان کا ناحق قتل کیا ہے۔قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ کھنہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 460/22 بجرم 302/392 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔