اسلام آباد (سی این پی) گزشتہ دس سالوں میں کسی بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا یونین کونسل سہالہ اور مغل میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونا شروع ہوگئے۔ اہلیان سہالہ دیہی اسلام آباد کا ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کے اس اقدام کا خیر مقدم اور اظہار تشکر۔۔
کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کی جن پر موقع پر موجود متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو,تحصیلدار, پٹواری , ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ اسلام آباد ایس پی رول اسلام آباد پولیس٫ سوئی گیس٫ نادرہ ٫ واپڈا اور محکمہ تعلیم اسلام آباد کے افسران نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ دیہی اسلام آباد کو کسی طور پر نظراندار نہیں کیا جائے گا اور یہاں کے مسائل و شکایات کے ازالے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار ترجیحی بنیادوں پر لایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔