تھانہ لوہی بھیر پولیس کا بڑا ایکشن۔ بحریہ ٹاﺅن، پاکستان ٹاﺅن ، کورنگ ٹاﺅن ، پی ڈبیلو ڈی ، جناح گارڈن اور لوہی بھیر کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد گھریلو نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث سرگرم بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم 21لاکھ 45ہزا ر روپے اور آلات نقب زنی برآمد۔تفصیلات کے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے تمام زونل افسران کو ہدایت دی تھی کہ گھریلو نقب زنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔جس پرایس ڈی پی او سہالہ بینش فاطمہ کی زیرنگرانی ایس ایچ او لوہی بھیر کمال خان ، سب انسپکٹر آصف علی ، اے ایس آئی ساجد اقبال معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ان وارداتوںمیں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے دن رات محنت کی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مد د سے بین الصوبائی نقب زن گینگ کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ زیب اور ساتھی عبید اور اسامہ شامل ہیں ۔ایس پی رورل زون ضیاءالدین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 21لاکھ 45روپے نقدی اور آلات نقب زنی برآمد کر لئے ہیں۔گینگ کے خلاف تھانہ سہالہ کے علاقوں بحریہ ٹاﺅن، پاکستان ٹاﺅن، کورنگ ٹاﺅن، پی ڈبلیو ڈی ، جناح گارڈن اور تھانہ سہالہ کے دیگر علاقوں میں گھریلو چوری و نقب زنی کے 17مقدمات درج ہیں جبکہ کوہاٹ کے مختلف میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی اسلام آباد محمدا حسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تمام زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی کے علاقہ میں گھریلو نقب زنی کی واردات ناقابل برداشت ہو گی ۔ ایسی وارداتوں کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ملزمان کو گرفتارکر کے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنایا جائے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">