آئی جی اسلام آباد کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری،چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او سے تین گھنٹوں میں رپورٹ طلب

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد۔چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او سے تین گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی، دوشہریوں کی شکایات ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کے لئے مارک کر دیں جبکہ پولیس اہلکار کی ایک شکایت انکوائری کے لئے احتساب یونٹ کو مارک کردی۔پولیس ٹریننگ سکول کے تمام سٹاف کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا بھی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ۱ محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ،ہفتہ کے رو ز15شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے اپنی درخواستیں پیش کیں۔آئی جی اسلام آباد نے ایک شہری کی چیک ڈس آنر کا مقدمہ بروقت درج نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او سے تین گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ دو شہریوں کی درخواستیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کے لئے جبکہ ایک پولیس ملازم کی درخواست انکوائری کے لئے اندرونی احتساب یونٹ کو مارک کر دی ۔

آئی جی اسلام آباد نے دیگر شہریوں کی درخواستیں متعلقہ سینئر افسران کو مارک کے دئیے گئے ٹائم فریم میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔ ایک پولیس ملازم کی درخواست پر پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات تمام سٹاف کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا حکم جاری کر دیاایک پولیس اہلکار کی درخواست پر اسے تبادلہ کرنے اور40ہزار روپے ویلفئیر دینے کا حکم دیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، قبضہ مافیا اور سٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جائے ، شکایات کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کر کے دئیے گئے ٹائم فریم میں رپورٹ ان کے دفتر ارسال کریں ۔پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لئے جس حد تک ممکن ہو سکا کی جائے گی۔ شہداءہماراسرمایہ ہیں ان کی فیمیلیز ، بچوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ اگر کسی بھی شہری کی کوئی جائز شکایت ہو تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں وہ کھلی کچہری میں آکر پیش کرسکتے ہیں جن کو ہر صورت حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔