تھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی۔گھریلو ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹلز معہ ایمونیشن، چھینے گئے 06موبائل فون اور نقدی برآمد۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں متعددگھریلو ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے زونل افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی تھی جس کے روشنی میں تھانہ نون پولیس کے ایس ایچ او محمد عدیل شوکت کی سربراہی میں اے ایس آئی فخر اقبال معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 248/22بجرم 392ت پ تھانہ نون میں ملوث دو ملزمان کوجدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محمد شعیب ولد عبدالرشید اور ذیشان شفیق ولد محمد شفیق ساکنائے منگل بازار ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹلز معہ ایمونیشن، چھینے گئے 06موبائل فون اور نقدی برآمدکر لی گئی ہے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان نے بتایا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں 09مقدمات درج ہیں، جبکہ ملزمان نے تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں بھی گھریلو ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقہ سے گھریلو ڈکیتی کی واردات نہیں ہونی چایئے، افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر شہریوں کا لوٹا گیا مال برآمد کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">