اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری۔سی آئی اے پولیس نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں گودام میںگن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتارکر لئے، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم و موبائل فون مالیتی تقریباً3,25,000روپے برآمد۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلا م آد محمد احسن یونس کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمدفیصل کامران نے تمام زونل ایس پیزکو جرائم پیشہ افراد کا سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال کی بر آمد گی کی ہدایت کی تھی،جس پر سی آئی اے پولیس ٹیم نے اے ایس آئی محسن علی خان کی سربر اہی میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے تھانہ سبزی منڈی کی حدودمیں گودام میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے ظفر اللہ گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے ، ملزمان تھا نہ سبزی منڈی کے علاقہ میں گن پوائنٹ پرانڈہ منڈی گودام سے رقم چھیننے اور دیگر متعدد مقدمات کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت ظفراللہ ولد نقیب اللہ خان ،منور حسین ولد امیر پیاو¿ خان ،ماجد اقبال ولد عبد العلی سے ہوئی ہے، ملزما ن کے قبضے سے واردات میں چھینی گئی رقم و موبائل فون مالیتی 3,25,000 روپے بر آمد، ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنانے کیلئے ظفر اللہ نامی گینگ کے ملزمان کیخلاف مختلف مقامات پر ریڈ کیے گئے، گینگ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ گینگ کا سرغنہ ظفراللہ اسی گودام پر سابقہ ملازم تھا جس کو گودام کے متعلق تمام معلومات تھیں ،جس نے اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر گودام میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن کیخلاف تھانہ سبزی منڈی میں پانچ مقدمات درج ہیں، جن میںمقدمہ نمبر 317 مورخہ 25.02.22بجرم392/411 ت پ تھانہ سبزی منڈی، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر 87مورخہ04.03.22بجرم 356 / 411ت پ تھانہ سبزی منڈی،، مقدمہ نمبر143مورخہ26.01.22بجرم356/411ت پ تھانہ سبزی منڈی، مقدمہ نمبر 409مورخہ18.03.22بجرم356/411ت پ تھانہ سبزی منڈی، مقدمہ نمبر 465 مورخہ04.04.22 بجرمAO. 13.20.65 تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید احکامات جاری کرتے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے، کسی بھی شرپسند عناصرکو عوام کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">