بیجنگ (سی این پی )پاکستان میں چینی کمپنی ہائیر نے مقامی خصوصیات اور عوام کی ضروریات کی بنیاد پر 519 لٹر کے بڑے سائز کا ریفریجریٹر تیار کیا ہے جس میں بیک وقت 12بکروں کا گوشت محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے ہوم اپلائنسز کی پیداوار 2021 میں 3 ارب 80 کروڑ تھی اور اس کی برآمدات کی مالیت تقریبا 98ارب 72 کروڑ امریکی ڈالر رہی ۔ ان میں چین کے تیار کردہ ریفریجریٹرز کی برآمدات میں مسلسل 12 سال سے اضافہ ہورہا ہے اور چین دنیا میں ریفریجریٹر کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے ۔مینوفیکچرنگ کی ترقی کے ساتھ سمارٹ ہوم اپلائنسز ایک اہم شعبہ بن چکا ہے۔سمارٹ اپلائنسز کے شعبے میں چینی انٹرپرائزز کی خوبیوں میں ، سپلائی و صنعتی چین کا مسلسل استحکام ،بین الاقوامی منڈی میں چینی کمپنیز کا فروغ، بیرونی تجارت کے حوالے سے چین کی عملی پالیسی اور مںصوعی ذہانت سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع میں چینی کمپنیز کی برتری وغیرہ شامل ہیں ۔ آنے والے عرصے میں آسیان ممالک ،چین کے ہوم اپلائنسز کے شعبے کا اہم علاقہ ہوں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">