25 اکتوبرکو پاکستان کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن پاکستان میں بھی ہوگا یہ پہلا جزوی سورج گرہن ہو گا جو پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن 3 بجکر 57 منٹ سے 5 بج کر 56 منٹ تک رہے گا،، شام 5 بجکر 1 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے ،غروب آفتاب سے قبل گرہن امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے،عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ،آخرمیں انڈیا میں دیکھا جائے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا جزوی سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل،جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا، جزوی گرہن کے دوران بھی سورج کو براہ راست دیکھنا غیرمحفوظ ہے، اگلا سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">