سمارٹ موبائل بنانے چینی کمپنی ’ویوو‘ نے مڈ رینج کا فون ’وائے 27‘ پیش کردیا، جسے مہنگائی کے اس دور میں معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔
’ویوو: وائے 27‘ کو 64۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو کی چپ جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے اور اس کی اسکرین ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس کے رنگوں کو بھی بہتر بنادیا گیا ہے۔
’ویوو: وائے 27‘ کو تین کے بجائے دو مرکزی کیمروں میں پیش کیا گیا ہے، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کو ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان کی ویڈیو ریکارڈنگ کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
فون کو ایک ہی ماڈیول یعنی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پش کیا گیا ہے، تاہم اس میں ورچوئل میموری کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ اسے 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 44 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو 45 منٹ سے کم بھی کم وقت میں زیرو سے 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
فون کی قیمت پاکستانی 44 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور اسے فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش کردیا جائے گا۔