کیلیفورنیا(سی این پی) آئی فون 15 کی لانچ میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں لیکن اس نئے ماڈل نے ایپل کے 2024 کے ابتداءتک سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کی امیدیں آسمانوں تک پہنچا دی ہیں۔
تجزیہ کار مِنگ چی کو کے مطابق اس سال سام سنگ کے اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں 22 کروٹ یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر 2023 کے دوسرے ششماہی میں ایپل کے آرڈرز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تو آئی فون کی شپ منٹ 22 کروڑ سے 22 کروڑ 50 لاکھ تک متوقع ہے جو ایپل کو سب سے بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنا دے گا۔
ایپل کا آوٹ لک 2024 کے لیے پ±ر امید ہے اور 25 کروڑ یونٹ کی فروخت کا ہدف متوقع ہے جبکہ مِنگ چی کو فروخت کی شرح میں سال بہ سال 5 سے 10 فی صد اضافہ بتاتے ہیں۔
مِنگ چی کو کےمطابق ایپل کو سپلائی چین مسائل کی وجہ سے ا?ئی فون 15 شپ منٹ میں مزید کمی پر تشویش ہے۔ جبکہ ا?ئی فون 15 پرو میکس کی تاخیر بڑا مسئلہ ثابت ہوسکتی ہے۔
تجزیہ کار کے مطابق آئی فون پرو میکس کی وسیع پیمانے پر شپ منٹ اس ہفتے سے شروع ہوجانی چاہیئے اور ساتھ ہی ایپل کو اپنے اپنے ’لیگیسی ماڈلز‘ کی شپ منٹ میں بھی اضافہ کر دینا چاہیے