واٹس ایپ میں ملٹی اکاونٹ فیچر متعارف کرانے کا امکان

کیلیفورنیا(سی این پی) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے ایک نئے سیٹنگ انٹرفیس کے ساتھ ملٹی اکاو¿نٹ فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ملٹی اکاونٹ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک ہی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگ کی مدد سے اضافی اکاو¿نٹ کو شامل کرسکیں گے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو ایک ایپ میں مختلف چیٹس کو منظم کرنے میں بھی مدد دے گا۔ مزید برا?ں، گفتگو علیحدہ رکھنے کے ساتھ نوٹی فکیشن بھی علیحدہ رکھے گا اور صارف کے لیے ایک ہی ڈیوائس میں ایک اکاو¿نٹ سے دوسرے اکاو¿نٹ میں سوئچ کرنا ممکن بنائے گا۔