ایپل نے نیا موبائل آئی فون 15لانچ کردیا

کیلی فورنیا(سی این پی) پوری دنیا جس شاہکار کا بے تابی سے انتظار کر رہی تھی ایپل کمپنی نے بالآخر ا±س موبائل فون کو ایک رنگا رنگ تقریب میں متعارف کرا دیا۔ جدید، دیدہ زیب اور حیران کن فیچرز والے ا?ئی فون-15 کی پہلی جھلک پر ہی صارفین دیوانے ہوگئے۔

جس طرح فٹبال کے دیوانے فیفا ورلڈ کپ کا شدت سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں اسی طرح جدید موبائل فون کے شوقین کی نظریں ایپل کمپنی کے نئے آئی فون کی آمد کے لیے منتظر رہتی ہیں۔ایپل کمپنی بھی ہر سال اپنے مداحوں اور صارفین کے تجسس کو برقرار رکھنے کے لیے نئے ا?ئی فون کے فیچرز کو صیغہ راز میں رکھتی ہے اور ایک دھماکے دار انٹری میں نئے آئی فون کی رونمائی کرتی ہے۔تجسسس سے بھرے ایک تھکا دینے والا انتظار ختم ہوا اور ایپل نے ایک شاندار تقریب میں آئی فون-15 سیریز کے 4 موبائل فونز آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس کو لانچ کردیا۔

آئی فون-15 سیریز کی لانچنگ سے اس نئے موبائل فونز کے جدید فیچرز نے صارفین کے ہوش ا±ڑا دیئے۔پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب آئی فون 15 کے چاروں موبائل سیریز کا ’ ڈائنامک آئی لینڈ‘ ہے جو آئی فون 14 کے صرف پرو ماڈلز میں تھا۔ایپل نے آئی فون-15 سیریز کے چاروں موبائلز میں یو ایس بی ’سی چارجنگ پورٹ‘ رکھی ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا اور یورپی یونین نے بھی اسی پورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔ایک اور خاص آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں 6 جی بی ریم دستیاب ہوگی۔

آئی فون-15 کے پرو ماڈلز میں سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن لگایا گیا ہے۔آئی فون-15 کے چار میں سے دو نئے موبائلز آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو کی اسکرین 6.1 انچ جب کہ دیگر دو موبائلز آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس کی 6.7 انچ ہے۔اسی طرح آئی فون 15 اور 15 پلس میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ پرو ماڈلز کے لیے 120 ہرٹز تک اڈاپٹو ریفریش ہے۔آئی فون 15 پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی محض 0.06 ہے جو دیگر تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

اگر پراسیسرز کی بات کی جائے تو آئی فون 15 اور 15 پلس میں اے 16 بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جب کہ آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس اے میں 17 بائیونک پراسیسر ہے۔آئی فون 15 سیریز کی ایک اور خاص بات اس کے تمام ماڈلز کے کیمرا سیٹ اپ کا اپ گریڈ ہونا ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس کے مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ 12.7 میگا پکسل کا یہ ٹیلی فوٹو کیمرا پیری اسکوپ لینس سے لیس ہے جس سے صارفین 5x سے 10x آپٹیکل زوم کر سکیں گے۔آئی فون 15 اور 15 پلس کے پچھلی جانب پر ایک کیمرا 48 میگا پکسل اور دوسرا الٹرا وائیڈ 12 میگا پکسل ہے۔اسی طرح آئی فون 15 پرو کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 13.4 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیے گئے ہیں۔آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالرز، آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز جب کہ ا?ئی فون 15 پلس اور ا?ئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہورہی ہے جو زیادہ اسٹوریج کے حساب سے مزید بڑھ جائے گی۔