مردار بیکٹیریا سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ

لوزان(سی این پی) سائنس دانوں نے مردار ای کولی بیکٹیریا سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کامیابی فضلے سے نمٹنے اور توانائی کی پیداوار میں انقلابی تبدیلی ر±ونما کر سکتی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں قائم فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے بائیو الیکٹرانک ماہرین نے بیکٹیریا میں رد و بدل کر کے بجلی پیدا کی ہے۔

سائنس دانوں کی ٹیم نے ایکسٹرا سیلولر الیکٹرون ٹرانسفر (ای ای ٹی) نامی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے بیکٹیریا میں رد و بدل کی تاکہ ان کو انتہائی مو¿ثر برقی مائیکروب بنایا جاسکے۔یہ عمل روایتی طریقہ کار کی نسبت برقی کرنٹ کی پیداوار میں تین گنا اضافہ کر دیتا ہے۔جرنل جول میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین ای کولی میں ای ای ٹی کی مکمل راہداری بنانے میں کامیاب ہوئے، جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔

انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر آرڈیمِس بوغوسین کا کہنا تھا کہ محققین نے ای کولی بیکٹیریا میں رد و بدل کر کے بجلی پیدا کی۔ اگرچہ قدرتی طور پر بجلی پیدا کرنے والے یہ غیر معمولی مائیکروب ایسا صرف مخصوص کیمیا کی موجودگی میں کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ای کولی متعدد جگہوں پر بڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مختلف ماحول بشمول گندے پانی میں بجلی بنائی جاسکتی ہے۔پچھلے طریقوں کے برعکس حیاتیاتی طور پر رد و بدل کیے گئے ای کولی متعدد ا?رگینک سبسٹریٹ (بائیو کیمسٹری میں ذیلی مادہ جس پر خامرے عمل کرتے ہیں) کے استعمال کی مدد سے بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔