واٹس ایپ میں پیغامات اب باآسانی ڈھونڈے جاسکیں گے

کیلیفورنیا(سی این پی) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص تاریخ پر بھیجا گیا میسج باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے ایک کلینڈر کا بٹن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔رپورٹ کےمطابق اس فیچر کی مدد سے چیٹ میں پچھلی تاریخوں میں جا کر پیغام نکالنا نہ صرف وقت بچائے گا بلکہ صارفین کو جھنجھلاہٹ سے بھی بچائے گا۔مزید برآں یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔