10جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

لندن(سی این پی) ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 10 جملوں میں درج حروف کو ذہنی طور پر کم وقت میں گن کر بنایا۔اردن کے شہر اربد سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ محمد سیاحین کو اپنی تیزی سے گنتی کرنے کی صلاحیت کا احساس اسکول کے دنوں میں ہوا۔اس صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے محمد سیاحین نے 10 جملوں میں لکھے حروف کو 35.5 سیکنڈوں میں گن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔