چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ

واشنگٹن(سی این پی) امریکی خلائی ادارے نے سائنس دانوں کو چاند کی مٹی میں کاشت کاری کرنے کے حوالے سے مطالعہ کرنے کے لیے 23 لاکھ ڈالرز کی رقم جاری کردی۔ ان کا مقصد تھرائیو اِن ڈیپ اسپیس (TIDES) پروگرام کے تحت چاند کی مٹی میں پودے اگانے کی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔ناسا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس پروگرام کا حتمی مقصد طویل مدتی خلائی مشنز کو ممکن بنانا اور زمین پر زندگی کو بہتر کرنا ہے۔