سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت کرلیا گیا

جدہ(سی این پی) سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے جو کہ انتہائی قدیم یعنی قبل از تاریخ دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 20 انچ سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب کے علاقے الولا میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایسا دستی کلہاڑا دریافت کی جس کے بارے میں ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے۔

پتھر سے بنا یہ آلہ 20.2 انچ (51.3 سینٹی میٹر) لمبا ہے اور اس حجم کے باوجود یہ آسانی سے دو ہاتھوں سے پکڑا جا سکتا ہے۔