عالمی خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز اگلے سال واپس آسکتے ہیں، ناسا

واشنگٹن۔ امریکی خلاوی ادارے ناسا نے بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں 2 ماہ سے پھنسے خلابازوں کی واپسی کے امکان کا اظہار کیا ہے جو اگلے سال متوقع ہے۔

بوئنگ اسٹار لائنر وہ خلائی گاڑی ہے جو خلابازوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشنز پر پہنچاتی ہے۔

ناسا کے مطابق، بوئنگ اسٹار لائنر میں موجود خلاباز جنہیں ایک ہفتے کے مشن کے بعد واپس آنا تھا، اب 2 ماہ سے وہاں موجود ہیں، مگر اگلے سال 2025 میں انہیں SpaceX کی پرواز کے ذریعے واپس لانے کی امید ہے۔

ناسا نے مزید وضاحت کی کہ عملے کے ارکان بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو عالمی اسپیس اسٹیشن پر 63 دن گزر چکے ہیں اور فی الحال واپسی کی کوئی متعین تاریخ نظر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ بوچ اور سنی 6 جون کو ISS پہنچے تھے جو بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کی پہلی کریو کی آزمائشی پرواز تھی۔