اسلام آباد۔ایپل آئندہ چند ماہ میں اپنی کم قیمت آئی فون سیریز کا ایک نیا ماڈل لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جسے آئی فون 16 ای کا نام دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ نیا ماڈل ماضی کے ایس ای ڈیوائسز سے مختلف ہوگا اور اس میں ہوم بٹن کی جگہ فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن شامل کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق، آئی فون 16 ای میں ایپل کا جدید ترین اے 18 پراسیسر استعمال ہوگا اور مصنوعی ذہانت کے کئی فیچرز دستیاب ہوں گے۔
اس ڈیوائس میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ دی جائے گی۔ فون کی پشت پر 48 میگا پکسل کیمرہ اور فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرہ متوقع ہے۔ یہ ماڈل ابتدائی طور پر سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔