چینی کمپنی نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروا دی

بیجنگ۔چینی کمپنی Xpeng نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی ہے، جو اگلے چند سالوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ ایرو ایچ ٹی لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر کے ذریعے کمپنی نے ایک ایسا جدید ماڈل پیش کیا ہے جو زمین اور آسمان دونوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اڑنے والی کاریں 2026 میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔گاڑی کی ممکنہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار یورو رکھی گئی ہے۔

کواڈ کاپٹر جو عمودی طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتا ہے اور 30 منٹ تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔

یہ گاڑی نومبر 2024 میں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں پیش کی گئی، جس نے عالمی سطح پر آٹوموبائل انڈسٹری کی توجہ حاصل کی۔

کمپنی نے اڑنے والی کاروں کے لیے سالانہ 10 ہزار یونٹس تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ کاریں صرف چین میں فروخت کی جائیں گی۔

Xpeng کو ووکس ویگن کی حمایت حاصل ہے، اور یہ کمپنی پہلے ہی CES 2025 جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہے۔

قوانین اور ضوابط: شہری علاقوں میں پرواز کے لیے ضوابط کا نفاذ ضروری ہوگا۔
لائسنس اور تجربہ: اڑنے والی کار چلانے کے لیے فلائنگ لائسنس اور مخصوص تجربہ درکار ہوگا۔
انفراسٹرکچر مسائل: شہری علاقوں میں بلند عمارتیں اور دیگر رکاوٹیں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔
حفاظتی اصول: ہیلی کاپٹر جیسے سخت حفاظتی معیارات لاگو کیے جا سکتے ہیں۔
اڑنے والی کاروں کا تصور جلد حقیقت بن سکتا ہے، لیکن ان کی کامیابی قوانین، ضوابط اور شہری انفراسٹرکچر سے ہم آہنگی پر منحصر ہوگی۔ اگرچہ ابتدائی مراحل میں یہ گاڑیاں محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گی، لیکن یہ جدید ٹیکنالوجی آٹوموبائل انڈسٹری میں انقلاب لا سکتی ہے۔