’’کراچی تا لاہور 13 منٹ میں‘‘چین کا سپرسونک ہوائی جہاز

لاہور۔چین کی کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز “ینشنگ” (Yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا، جو ہوابازی کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔

یہ جدید طیارہ 3045 میل فی گھنٹہ کی حیرت انگیز رفتار (ماخ 4) پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی بدولت لندن سے نیویارک کا سفر صرف دو گھنٹوں میں جبکہ کراچی سے لاہور کا فاصلہ محض 13 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

ینشنگ طیارہ اپنے ریم جیٹ (Ramjet) انجن کی بدولت پرواز کرتا ہے، جو فضائی آکسیجن کو جلا کر زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن طیارے کو معمول کی پرواز سے کئی گنا زیادہ تیز بناتا ہے۔

سپرسونک جہاز کا مقصد مسافروں کے وقت کی بے پناہ بچت کرنا ہے، اور اس کی سروس اگلے چند سالوں میں شروع ہونے کی توقع ہے، جو ہوائی سفر میں انقلاب برپا کرے گی۔