نورا فتحی فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگی

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر واداکار نورا فتحی اور امریکی ریپر نکی مناج کے ہمراہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔گزشتہ ماہ یہ خبر آئی تھی کہ نورا فتحی شکیرا اور جینیفر لوپیز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق، اداکارہ قطر کے الخور کے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ہندی میں گانا گائیں گی۔وہ فیفا ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی اب تک کی واحد اداکارہ ہیں۔

اس سے قبل، نورا فتحی7 اکتوبر کو جاری ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے آفیشل گانے میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔ اس آفیشل گانے میں نورا فتحی کے علاوہ 3 مشہور عرب فنکارائیں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، جن میں اماراتی گلوکارہ بلقیس، عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض اور مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال شامل ہیں۔