میرا جی کا نیا انگلش پیغام، یہ کس کیلئے ہے ویڈیو دیکھیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ میرا جی نے ساتھی اداکار شان شاہد کی آنے والی فلم ’ضرار ‘ کے لیے انگریزی میں نیک تمناؤں کا اظہار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جو اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور ہیں، نے اب ایک انگریزی زبان میں ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں میرا جی نے پرفیکٹ انگلش میں سینئر اداکار شان شاہد اور ان کی ٹیم کو ان کی آنے والی فلم ’ضرار ‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو تحریر اور ہدایت کاری شان شاہد نے کی ہے۔ جبکہ فلم کی کاسٹ میں شان ،کرن ملک ، ندیم بیگ ،نیئراعجاز، شفقت چیمہ اور عدنان بٹ شامل ہیں،فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔عالمی وباء کورونا کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی یہ فلم اب 25 انومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔