کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو گزشتہ پیر ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کُرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کُرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا ڈوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔

Is Katrina Kaif really pregnant? Here is the truth behind the viral picture  and video | Hindi Movie News - Bollywood - Times of India

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کترنہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔تاہم اب ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ بچے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔