ہندی ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما، جن کی عمر 21 سال ہے نے خود کشی کرلی۔ ‘علی بابا: داستانِ کابل’ جیسی سیریز کے لیے جانی جانے والی اداکارہ ہفتے کے روز اپنے ایک شو کے سیٹ پر مردہ پائی گئیں۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک شو کے سیٹ پر اپنے میک اپ روم میں خودکشی کرلی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ “اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔”
خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ماضی کی اداکارہ نگما نے ٹویٹ کیا، “حیرت ہے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبورہیں افسوسناک خبر سن کر دکھ پہنچا۔” ہیمانی، ایک ٹویٹر صارف نے رائے دی کہ ڈپریشن حقیقی ہے۔ صارف نے لکھا، “اداکاروں کو واقعی کونسلنگ پر غور کرنا چاہیے، خاص طور پر وہ جو بچپن سے ان کی طرح اداکاری کر رہے ہیں۔ ہمیں کام کے زہریلے ماحول/ خوبصورتی کے غیر حقیقی معیارات کے خلاف قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔”بطور چائلڈ آرٹسٹ، تیونشا کو بالی ووڈ کی کئی فلموں میں دیکھا گیا۔ اس نے کترینہ کیف اور ودیا بالن کے ساتھ کام کیا۔