بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں سٹیج سے نیچے پھینک دیا۔
اس دوران گلوکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور گارڈز شدید زخمی ہو گئے جسکے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔گلوکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر سٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے‘۔
#SonuNigam attacked by Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar son and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/ERjIC96Ytv
— Swathi Bellam (@BellamSwathi) February 20, 2023
گلوکار نے مزید کہا کہ ’میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی کو زبردستی سیلفی لینے پر مجبور نہیں کرسکتے‘۔واضح رہے کہ واقعے کے خلاف سونو نگم نے ایم ایل اے کے بیٹے اور ان کے بھتیجے کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔