پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔
Jab main Javed saab ki poetry sunti hoon toh lagta tha yeh kaise Maa Swarsati ji ki in pe itni kripa hai, lekin dekho kuch toh sachchai hoti hai insaan mein tabhi toh khudai hoti hai unke saath mein … Jai Hind @Javedakhtarjadu saab… 🇮🇳
Ghar mein ghuss ke maara .. ha ha 🇮🇳🇮🇳 https://t.co/1di4xtt6QF— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) February 21, 2023
جس کے بعد اب مشی خان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ’ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو‘۔
مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا کو واضح کیا کہ’ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو‘ ۔
دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں مشی خان نے جاوید اختر کے بیان پر انہیں بھی کھری کھری سناتے ہوئےکہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے تھے، آپ کا کام اس فیسٹیول کے بارے میں بات کرنا تھا لیکن آپ نے واپس جاکر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے؟‘
واضح رہےکہ جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔