بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کے مالی حالات اچھے نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فلمی صنعت میں قدم رکھا۔بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اداکاری کرنے کا شوق نہیں رکھتی تھیں تاہم والدین کے مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین بچوں کو وہ سہولیات نہیں دے پا رہے تھے جس کی وہ خواہش رکھتے تھے اور شاید یہی وجہ تھی کہ میری والدہ نے بھی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا مشورہ دے دیا اور دباؤ بھی ڈالا۔
راجی مکھرجی نے کہا کہ مجھے اپنے خاندان کے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں مجبوراً قدم رکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد گھر والوں کا مکمل تعاون میرے ساتھ تھا اور شادی کے بعد شوہر کا بھی میرے ساتھ تعاون برقرار رہا۔