ماہرہ خان کا تین برس بعد ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان

پاکستانی کی سپر سٹار ماہرہ خان نے تین برس بعد ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ ٹی وی ڈرامے  رضیہ  کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آرہی ہیں، اداکارہ نے آخری ٹی وی سیریل 2021 میں کیا تھا اور اس کا نام  ہم کہاں کے سچے تھے  تھا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ  رضیہ  بہت جلد ٹی وی پر آرہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک امیوزمنٹ پارک میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بالوں میں ایک رنگین پراندہ لگا ہوا ہے، پروجیکٹ کا آغاز جون میں ہوگا لیکن کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔