کورین اداکارہ پارک سو ریون سیڑھوں سے گر کر ہلاک

جنوبی کوریا کی معروف ڈرامہ سٹارپارک سو ریون سیڑھیوں سے گِر کر ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا جہاں کورین اداکارہ کام سے واپسی پر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر گِر پڑی۔

29 سالہ سنو ڈراپ سٹار پارک سو ریون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکارہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکی تھی، اداکارہ کی موت کے بعد اس کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سوریون”دی ڈیز وی لوڈ”اور” سدھارتھا” میں اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اطلاعات کے مطابق، وہ جیجو جزیرے میں اپنی پرفارمنس سے صرف ایک دن پہلے انتقال کر گئیں۔