سیاستدانوں کو کسی زمرے  میں نہیں لاتی، حریم شاہ

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے۔‘ٹک ٹاکر صندل خٹک کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد حریم شاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نےکہا کہ حال ہی میں میری ویڈیوز لیک ہوئیں جو میڈیا میں گردش کرتی رہیں، لوگوں نے کہا کہ یہ میں نے خود شہرت کی وجہ سے کیا ہے، لیکن میں نے قانونی طریقے سے اپنا کیس عدالت کے سامنے رکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی دی، میں ایف آئی اے کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا کیس ایماندری سے دیکھا اور میرا ساتھ دیا۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، جب بھی میرے بارے میں خبردیں تو تصدیق کر لیں۔

اس کیس میں صندل خٹک گرفتار ہوئی، 12 سے 13 دن جیل میں گزارے اور انہیں ضمانت مل گئی جس کے بعد صندل نے پریس کانفرنس بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صندل کو ٹھیک سے بات کرنا نہیں آتی، وہ لوگوں سے جعلی ہمدریاں حاصل کرنے کے لیے ایسا کررہی ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ صندل نے میری ذاتی ویڈیوز میرے ہی موبائل سے لیک کی تھیں، یہ کام صرف وہی کرسکتی ہے، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، مجھے معاشرے میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔حریم شاہ نے سیاستدانوں بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدانوں کو کسی زمرے  میں نہیں لاتی، اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے، میں تو ابھی پاکستان میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اگر میں غلط ہوتی تو ایف آئی اے مجھے گرفتار کرتی لیکن ایف آئی اے نے میرا ساتھ دیا ہے، صندل کے خلاف کیس بھی میں نےایف آئی اے کی مدد سے کی جس کی وجہ سے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرے میں کامیاب ہوئی۔

صحافی کے سوال پر حریم شاہ نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ دوستوں کے پاس ایک دوسرے کی ویڈیوز ہوتی ہیں لیکن میں اتنی گھٹیا نہیں ہوں کہ صندل کی ویڈیوز لیک کروں، وہ میرے قابل نہیں ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ میری ایک ہی شادی ہوئی ہے اور جو لوگ پروپگینڈا کررہے ہیں اس کے سامنے میں حاضر ہوں۔