ریما خان نے دوسری بار حج کی سعادت حاصل کرلی

ماضی کی معروف فلم اداکارہ ریما خان نے دوسری بار حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ریما خان نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ کی تصاویر شئیر کیں اور مداحوں کو حج کی سعادت ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔تصاویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریما نے اپنی تصاویر کی پوسٹ پر کیپشن میں لکھا کہ’ زندگی وہ ہے جو آپ بنانا چاہتے ہیں، اسے پورا کرنے کے لیے اپنا راستہ خود ڈھونڈے’ ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’الحمداللہ یہ میرا دوسرا حج ہے‘۔

ریما خان اس سے قبل 2020 میں بھی حج کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

انہوں نے ایک اور تصویر میں لکھا کہ ’جو اللہ سے ملنا پسند کرتا ہے، اللہ اس سے ملنا پسند کرتا ہے۔‘

ریما خان کی جانب سے تصاویر شئیر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت کررہے ہیں۔