ممبئی(سی این پی)بھارت کی سینئر اداکارہ سیما دیو 81 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما دیو 3 سال سے الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔
سیما دیو نے 80 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا تھا۔
اداکارہ کے دونوں بیٹے بھی فلم انڈسٹری سے ہی منسلک ہیں۔