امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ واپسی

ممبئی(سی این پی)بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار شاہ رخ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔

ڈان 1 اور ڈان 2 کے اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں رنبیر سنگھ کی ڈان 3 میں کیمیو انٹری کیلئے بھی ڈیمانڈ کی جارہی ہے

تاہم امیتابھ اور شاہ رخ کونسے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دینے والے ہیں یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا

دونوں میگا اسٹارز نیا پراجیکٹ سائن کر چکے ہیں جس کیلئے مداح ایک عرصے سے منتظر تھے۔