بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عمرہ کرلیا،ویڈیو وائرل

مکہ(سی این پی)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

راکھی کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر واحد علی خان نامی اکاو¿نٹ سے خانہ کعبہ سے طواف کے دوران راکھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی۔

ویڈیو میں راکھی کو سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں مسجد نبوی کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی اور نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔