شاہد آفریدی کی بالی ووڈ اداکار سہیل خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نیویارک(سی این پی) پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2023 سے قبل سہیل خان سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شاہد آفریدی اِن دنوں ’یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ‘ میں کھیل رہے ہیں جہاں وہ ’نیویارک واریئرز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کرکٹ اسٹار کی فرنچائز ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں فائنلسٹ تھی جبکہ ’دی ٹیکساس چارجرز‘ نے سپر اوور کے ذریعے ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد شاہد آفریدی اور بھارتی س±پر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔