ماہرہ خان ذہنی دباﺅ سے نجات کیلئے اللہ سے رجوع کریں ، نور بخاری

لاہور(سی این پی) سابق اداکارہ نور بخاری نے ماہرہ خان کو راستہ تبدیل کرکے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا

نور بخاری نے سوشل میڈیا کی پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباو¿ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباو¿ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نور کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ڈپریشن کو بیماری اور اس کے علاج کی اہمیت اجاگر کی جبکہ دیگر صارفین نے نور بخاری کے مشورے کو سراہا۔