نئی دہلی(سی این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناو کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی، اس کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیوٹ اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرا کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ بھارتی اداکار وجے اور ان کی فیملی کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔