ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی مہندی کی تقریب آج شام ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اپنے اہلخانہ سمیت مہندی کی تقریب کیلئے اودے پور پہنچ گئے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے اودے پور کے ایئرپورٹ کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجایا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ میں اس جوڑے اور ان کے اہلخانہ کا استقبال کیا گیا۔سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی ایئرپورٹ پر لی گئیں تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکارہ کو لال لباس جبکہ ان کے ہونے والے دولہا میاں کو جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی مہندی کی تقریب میں صرف ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ پرینتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز سے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔