شادی کی ٹائمنگ غلط ،پوری قوم کی نظریں ورلڈ کپ پر اورشاہین شاہ کی نظریں انشا پر ہیں، حریم شاہ

کراچی(سی این پی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی ٹائمنگ کو غلط قرار دیدیا اور کہا کہ انہیں اب اہلیہ کے بجائے ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ،پوری قوم کی نظریں ورلڈ کپ پر ہیں اور شاہین شاہ کی نظریں انشاءپر اٹکی ہوئی ہیں

حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال انشاءکو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو،انہوں نے شاہین شاہ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور ساتھ کہا کہ شادی کی ٹائمنگ غلط ہے ،ورلڈ کپ آگیا ہے او ر پوری قوم کی نظریں اس وقت ورلڈ کپ اور قومی ٹیم پر مرکوز ہیں لیکن ہمارے مایہ ناز باﺅلر شاہین کی نظریں اس وقت انشا پر اٹکی ہوئی ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کیا جس کے ساتھ ا±نہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔ایک تصویر میں شاہین شاہ کو اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلی تصویر ان کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں ا±ن کی اہلیہ انشاءکا ہاتھ موجود ہے۔