لاہور(سی این پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین بھی فلسطین کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ایسے میں یمنیٰ زیدی، ا±شنا شاہ، صبا قمر، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اواز ا±ٹھائی۔ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے،خاموش د±نیا سے سوال کیا کہ ‘دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟ماورا حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">