بھارتی اداکارہ سونم کپورفلسطینیوں کی حمایت کردی،صارفین نے جرات کو سراہا

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری جاری ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکار اور معروف شخصیات فلسطین کے لیے اپنی آواز ب±لند کررہے ہیں۔ان شخصیات میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے نتائج کی پراوہ کیے بغیر فلسطین کی حمایت کردی ہے اور اس کے بعد بھارتیوں کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔سونم کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز پوسٹ کیں جن میں مظلوم فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جبکہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بےحسی کی مذمت کی گئی تھی۔جہاں بھارتیوں کی جانب سے سونم کپور کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس جرت کو سراہا ہے۔