سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں؟

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اب بھی اپنی ساتھی اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن سے محبت کرتے ہیں۔ماضی میں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے عشق کے قصے زبان زد عام تھے، سلمان تو ایشوریا کے اس حد تک دیوانے تھے کہ ان کے خلاف کچھ بھی سن نہیں سکتے تھے۔تاہم اس دھواں داراور طوفانی عشق کا اختتام اس وقت ہوگیا جب ایشوریا رائے بچن خاندان کی بہو بن کر پیا گھر سدھار گئیں اور زندگی میں آگے بڑھ گئیں لیکن سلمان خان نے محبت میں ناکامی کے بعد اب تک شادی نہیں کی۔اب سوشل میڈیا پر سلمان خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کا نام سن کر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔