ماسکو(سی این پی)روس سے تعلق رکھنی والی 53 سالہ خاتون نے اپنے 22 سالہ لے پالک بیٹے سے شادی کرلی۔تفصیل کے مطابق روسی خاتون موسیقار ایسلوشزسکایا منگا لیم نے لے پالک بچے کو 13 سال کی عمر میں ایک یتیم خانے سے گود لیا تھا اور اب انہوں نے 22 سال کی عمر میں اسی بچے سے شادی کرلی ہے۔خاتون اور ان کے لے پالک بیٹے ڈینیئل شزسکایا کی شادی کی تقریب 20 اکتوبر کو روس کے شہر قازان کے ایک ریسٹورنٹ میں انجام پائی۔موسیقار خاتون نے بتایا کہ لے پالک بیٹے کو یتیم خانے سے گود لینے کے بعد ان کے دل میں اسی بچے کیلئے رومانوی جذبات پیدا ہوگئے تھے۔ ہمارا رشتہ ایک پرفیکٹ ریلیشن ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔واضح رہے کہ روسی خاتون کی زیر پرورش 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا اور بھی ہے، خاتون کے پالک بیٹے سے شادی کے بعد فلاحی ادارے کی جانب سے دیگر بچوں کو واپس لینے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس پر منگالیم سراپا احتجاج ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">