ویرات سے لامحدود وقت تک محبت کرتی ہوں،انوشکا کا سالگرہ پر پیغام

ممبئی(سی این پی)ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ کے دن انوشکا نے منفرد انداز میں انہیں مبارکباد دی اور ان کی ماضی کی کرکٹ اچیومنٹس کا ذکر کیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر تین پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک اس خبر پر مبنی تھی کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنہوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ویرات زندگی کے ہر کردار میں شاندار ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی کامیابیوں کی داستان بڑھاتا جارہا ہے۔انہوں نے شوہر سے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس زندگی اور اس سے بڑھ کر لامحدود وقت تک ویرات سے محبت کرتی ہیں۔