بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کی شادی کی تصاویر وائرل

نئی دہلی(سی این پی)بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل لین لائشرام کے ساتھ شادی کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں

رندیپ ہودا اور لین لائشرام کی شادی کی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں ہوئی جہاں اُنہوں نے روایتی میتی قبیلے کی رسومات کے تحت شادی کی

رندیپ ہودا اور لین لائشرام اپنی شادی کے دن روایتی میتی قبیلے کے ملبوسات میں نظر آئے، اُن کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “آج سے ہم ایک ہیں”۔ رندیپ ہودا اور لین لائشرام کی شادی پر بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے